صارفین میں شمسی توانائی کے استعمال کا رجحان بڑھ گیا

بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے صارفین میں شمسی توانائی کے استعمال کا رجحان بڑھ گیا۔
نیشنل گریڈ سے بجلی کی خریداری میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جس کے بارے میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو آگاہ کر دیا۔
دستاویز کے مطابق مارچ میں بجلی کی کھپت میں مجموعی طور پر 7 اعشاریہ 5 فیصد کمی ہوئی بجلی کا سب سے کم استعمال گھریلو صارفین نے کیا۔
نیپرا کو جمع کروائی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین نے مارچ میں 11 اعشاریہ 3 فیصد بجلی کم استعمال کی جبکہ بلک صارفین نے مارچ میں بجلی کا 34 اعشاریہ 5 فیصد استعمال کم کیا اسی طرح صنعتی صارفین نے بھی 4 اعشاریہ 5 فیصد بجلی کم استعمال کی ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارچ میں کمرشل صارفین نے 2 اعشاریہ 8 فیصد کم بجلی استعمال کی اور بجلی کی کھپت میں کمی پر ایک مستند سٹڈی کی ضرورت ہے۔



