ستھرا پنجاب مہم؛ جہلم کے تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہترین بنائی جائے گی، سیدہ رملہ علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہترین بنائی جائے۔
انہوں نے یہ بات ستھرا پنجاب مہم کے تحت مختلف علاقوں میں جاری صفائی مہم کے تفصیلات بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ افسران، میونسپل کمیٹیوں کے سی اوز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں اس پروگرام کے تحت اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔



