عید الاضحی پر صفائی، سکیورٹی اور دیگر انتظامی معاملات بہتر طریقے سے حل کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: عید الاضحی کے موقع صفائی، سکیورٹی اور دیگر انتظامی معاملات بہتر طریقے سے حل کئے جائیں گے، تمام ادارے اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کریں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے عید الاضحی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز، محکمہ صحت، پولیس، لائیو سٹاک، میونسپل کمیٹیوں کے افسران، ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ڈی سی جہلم نے امسال انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بروقت کام شروع کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button