جہلم شہر میں آوارہ مویشیوں نے سڑکوں پر قبضے کر لئے، انتظامیہ خاموش

جہلم شہر میں آوارہ مویشیوں نے سڑکوں پر قبضے کر لئے، میونسپل کمیٹی آوارہ مویشیوں کا سٹرکوں پر مٹر گشت روکنے میں ناکام، میونسپل کمیٹی کے ملازمین دیگر کاموں میں مصروف، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی مصروف ترین سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کی مٹر گشت عام ہوچکی ہے، شہر کی سڑکوں سول لائن روڈ، ٹاہلیانوالہ روڈ، کچہری روڈ، میجر اکرم شہید روڈ، ڈھوک جمعہ روڈ، کمیلا روڈ، پولیس لائن روڈ سمیت دیگر شہری حدود میں آوارہ مویشیوں نے سڑکوں کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔

علی الصبح مویشیوں کے مالکان مویشیوں کو سڑکوں پرچھوڑ دیتے ہیں، آوارہ مویشی سڑکوں پر گو بر کرنے اور سڑکوں کو گندا کرتے نظر آتے ہیں۔

شہریوںکا کہنا ہے کہ آوارہ مویشیوں کا سڑک پر گشت کرنا اور غلاظت پھیلانے کی شکایت میونسپل کمیٹی میں تحریری و ذبانی طورپر کر چکے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی کا عملہ مویشیوں کی سڑکوں پر آوارگی ختم کرانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتا ہے۔

شہریوں کا کہناہے کہ میونسپل کمیٹی نے مشین محلہ میں آوارہ مویشیوں کے لئے پھاٹک قائم کررکھاہے لیکن میونسپل کمیٹی کے عملے کی عدم دلچسپی کیوجہ سے پھاٹک بھی لاوارث پڑا ہے ۔

شہری تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ آوارہ میویشیوں کو پھاٹک میں بند کروایا جائے اور مالکان سے بھاری جرمانے وصول کرکے مویشی مالکان کے حوالے کئے جائیں تاکہ سڑکوں پر پیش آنے والی حادثات اور گندگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button