جہلم: نیو ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب نے البلال کرکٹ کلب کو 209 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

جہلم: نیو ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب نے البلال کرکٹ کلب کو 209 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ جہلم میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں نیو ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب نے البلال کرکٹ کلب کو 209 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی اور پی سی بی کی طرف سے منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح سمیٹ لی،

نیو ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب نے ضمیر جعفری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب کہ بلے بازوں نے 40 اووروں میں 306 رنز بنائے نیو ینگ سٹار گرین کی جانب سے آصف ملک نے 104 رنز نائب کپتان سہیل انور نے 98 حافظ حمزہ 25 اور عاصم نے 27 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مخالف ٹیم کے لیے پہاڑ جیسا سکور کھڑا کر دیا۔

البلال کرکٹ کلب کی بیٹنگ لائن نیو ینگ سٹار گرین کے بالروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، البلال کرکٹ کلب کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر وکٹ پر بیٹنگ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیو ینگ سٹار گرین کی جانب سے جبران وکی نے 20 رن دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عقیل احمد نے 2 رؤف اور کپتان قاری عزیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیو ینگ سٹار گرین کی اس شاندار فتح پر سابقہ کھلاڑیوں نے ٹیم کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری ٹیم ائندہ بھی ٹورنامنٹ کے باقی میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button