ماہ رمضان کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے دن کے اوقات میں ہوٹل بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ماہ رمضان کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے دن کے اوقات میں ہوٹل بند رہیں گے، ہسپتالوں کے نزدیک یا جی ٹی روڈ پر مسافروں کو ہوٹل کی سہولت میسر ہو گی، خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ماہ رمضان کے دوران ہوٹل کھلے رکھنے کی درخواستوں پر غور کیا گیا۔
اس پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے صرف مسافروں اور ہسپتال کے نزدیک ہوٹل کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ شہروں بازاروں بس اڈوں میں واقع ہر قسم کے ہوٹل دن کے وقت بند رہیں گے۔



