جہلم پولیس نے 2 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملا دیا

جہلم پولیس نے خدمت خلق کے اعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے 2 بچوں عباد اللہ اور محمد انس کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں 8 سالہ اسپیشل بچہ عباد اللہ گھر سے نکلا اور راستہ بھول گیا جو سٹی پولیس کو ملا، مقامی پولیس نے لواحقین کو تلاش کر کے بچہ ان کے حوالے کر دیا۔
پولیس خدمت کاؤنٹر سول ہسپتال کے عملہ نے گمشدہ 7 سالہ بچے انس کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا، انس اپنی والدہ کے ساتھ سول ہسپتال علاج معالجہ کے لئے آیا اور گم ہوگیا جس کو پولیس خدمت کاؤنٹر کے عملہ نے ڈھونڈ کرلواحقین کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے۔



