اہم خبر ۔۔۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟

جہلم: حکومت کا ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں اضافہ کرنے کا فیصلہ، تنخواہ پنشن میں 15 میڈیکل، کنوینس الاؤنس 100 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کرنے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس 100 فیصد کرنے جیسی تجاویز شامل کر لیں ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کے ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 15 فیصد عبوری اضافہ کیا جا رہا ہے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے مالی سال 2024-2025 کے بجٹ کی تیاری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سرکاری ملازمین کی طرف سے تنخواہوں میں اضافے کے لئے جگہ جگہ اجلاس اور احتجاج کا سلسلہ بھی زور پکڑنے لگا ہے اور ملک میں مہنگائی کو مد نظر رکھ کر ملازمین وفاقی حکومت سے تنخواہوں اور پنشن میں100 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امسال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فی صد تک ہی اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے ساتھ ساتھ میڈیکل اور کنوینس الاؤنس بھی ڈبل کیا جا رہا ہے۔
مگر بعض ذرائع کا کہنا ہے کے امسال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں صرف 15 فی صد عبوری اضافہ کیا جائے گا۔



