بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں

جہلم: نگران حکومت سے لے کر مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت تک بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔

حکومت اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے، جس کیوجہ سے صارفین واپڈاخود کشیاں کرنے پر اور سود پر پیسے لیکر بل جمع کروانے پر مجبور ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی 2 سو یونٹ میں سے اگر ایک بھی یونٹ کا اضافہ ہو جائے تو بجلی 27 روپے فی یونٹ چارج کی جاتی ہے اگر اگلے مہینے 50 یونٹس بھی ہو تو 6 ماہ کے لیے 27 روپے یونٹ چارج کی جاتی ہے جو کہ واپڈا صارفین کے ساتھ سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کا نوٹس لیںاور حکومتی عیاشیوں کو کم کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ غریب اور سفید پوش افراد مشکلات سے نجات حاصل کرسکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button