سوہاوہ میں شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شعیب خان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 9MM معہ ایمونیشن برآمد کرکے اسلحہ ناجائز کی بابت الگ مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام بتایا کہ ملزم نے شہری کو 2 ماہ قبل رات کے اندھیرے میں فائر کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔



