ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

جہلم: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 24 اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، جبکہ 26 سے 28 اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطا بق جہلم، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک،چکوال، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔



