سرکاری قیمت پر روٹی اور نان فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن، متعدد تندور سیل

جہلم: حکومت پنجاب کی مقررہ قیمت پر روٹی نان فروخت نہ کرنے پر متعدد تندور سیل کر کے بھاری جرمانے کر کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد چیک کرنے کے دوران 801 کے قریب انسپکشن کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی نان کے مقررہ ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر بھاری جرمانے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقررہ ریٹ پر روٹی نان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف سے محروم کرنے والوں کو ہوئی رعایت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button