جہلم پولیس نے بازار میں گم ہونے والے بچوں کو ورثاء سے ملا دیا

جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، تھانہ سٹی پولیس نے دوران خریداری بازار میں گم ہو جانے والے بچوں کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 4 سالہ سحر اور 2 سالہ شان جو کہ گھر والوں کے ساتھ جہلم بازار میں شاپنگ کے لیے آئے تھے بازار میں گم ہو گئے۔ شہریوں نے لاوارث بچے پا کر پکار 15 پر اطلاع دی۔

سٹی پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ورثاء کو تلاش کر کے بچے انکے حوالے کر دئیے، بچوں کے ورثاء نے جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button