پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ کے قریب ہائی لکس وین الٹ گئی، 3 خواتین زخمی

پنڈدادنخان: دھریالہ جالپ کے قریب ہائی لکس وین الٹ گئی، تین خواتین شدید زخمی ہو گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ کے قریب ہاِئی لکس وین بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی،وین کا سٹیئرینگ فری ہونے کے باعث گاڑی کھائی میں جا گری۔
حادثے کے نتیجہ میں وین میں سوار غریب وال کی رہائشی تین خواتین 52سالہ پروین، 45سالہ یاسمین اور 25سالہ عالیہ شدید زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور تینوں زخمی خواتین کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کردیا۔



