منہاج القرآن سنٹر میں پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کا اجلاس

اوسلو: پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے سالانہ اجلاس کا انعقاد منہاج القرآن اوسلو کے مرکز پر منعقد کیا گیا جس میں ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز حافظ محمد اویس حمید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ رمیض طارق نے بارگاہ رسول ﷺ میں عقیدت کے پھول نچاور کئے۔اجلاس کی صدارت چوہدری عبدالحمید صدر پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی نے کی۔
نقابت کے فرائض سوسائٹی کے جوائنٹ سیکرٹری جمشید سرور نے ادا کئے۔جمشید سرور نے سوسائٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی اورسوالوں کے جوابات دیئے،فنانس سیکرٹری عقیل قادر نے سالانہ مالیاتی رپورٹ پیش کی ۔
اجلاس کے آخر میں الیکشن کمیشن کے چیئر مین محمد آفتاب کی جانب سے نائب صدر کیلئے پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی رہنما عقیل قادر کا نام پیش کیا گیا جس پر تمام ممبران نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں دو سال کیلئے منتخب کر لیا۔راجہ عاطف نواز کو ایک سال کیلئے فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
مشاورتی بورڈ کیلئے چوہدری جاوید سرور،فہیم اظہر، محمد طارق، راجہ عاشق حسین، چوہدری حسنین علی اور غضنفرعلی منتخب ہوئے۔محمد آفتاب ایک سال کیلئے دوبارہ الیکشن کمیشن کے چیئرمین منتخب ہو گئے جب کہ الیکشن کمیشن کیلئے حاجی شوکت سرور اور چوہدری امیر حسین منتخب ہوئے۔
عبدالحمید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ممبران کا شرکت پر شکریہ ادا کیا اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سوسائٹی کے مرکزی رہنماراشد علی اعوان، چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، راجہ عاشق حسین، شاہد سعید اور محمد آفتاب کا خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔
ہمیں فالو کریں



