پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مرغی کی سپلائی روکنے کا اعلان کر دیا

جہلم: مطالبات منظور نہ ہونے پر پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مرغی کی سپلائی روکنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پنجاب بھر کے چکن سپلائرز اور دکانداروں نے ماہ صیام میں اپنے وسائل سے حکومت پنجاب سے تعاون کرتے ہوئے پنجاب میں لگنے والے ماڈل بازاروں میں کنزیومرز کو گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں سے 25 روپے کلو سستی مرغی فراہم کی۔

اس تعاون کے بدلے اب پنجاب گورنمنٹ چکن کے کارروبار سے منسلک افراد سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔ پولٹری فارمرز سے ملنے والی مہنگی مرغی کو 100 روپیہ فی کلو کم ریٹ لسٹ جاری کرکے خریداری سے سستا کس میکنزم کے تحت بیچا جاسکتا ہے۔

انتظامیہ فارمز سے مرغی سستی کروانے کی بجائے مرغی فروخت کرنے والے دکانداروں پر جرمانے اور مقدمات درج کرنے کا بازار گرم کئے ہوئے ہے۔

16 اپریل بروز منگل تک سرکاری اداروں کی یہ ہٹ دھرمی ختم نہ ہوئی تو پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف ہڑتال کاآغازکرے گی اور17 اپریل سے پنجاب بھر میں مرغی کی سپلائی معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button