رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں چوری، نامعلوم چور نرس کی رہائش گاہ سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

دینہ: رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں دن دیہاڑی چوری کی واردات، نامعلوم چور آر ایچ سی کی ملازمہ کے گھر کا صفایا کر گئے، لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کی نرس غلام فاطمہ کے گھر سے نامعلوم چور دن دیہاڑے تالے توڑ کر 6 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
آر ایچ سی کی ملازمہ نے بتایا کہ وہ اپنے والد کی دعوت پر گئی تھی، واپسی پر جب آر ایچ سی میں اپنی رہائش گاہ پہنچی تو دیکھا سامان بکھرا پڑا تھا اور کوئی نا معلوم چور گھر کے تالے توڑ کر 6 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے
اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی سٹی دینہ موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔



