صفر فیصد نتائج والے اسکولز کیخلاف بڑا فیصلہ

جہلم: پنجاب میں صفر فیصد نتائج دینے والے سرکاری اسکولز کے سربراہان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر سے صفر فیصد نتائج والے اسکولز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ راولپنڈی بورڈ کے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 184 اسکولز کا نتیجہ صفر فیصد رہا تھا جن میں سے 81 سرکاری اسکولز شامل تھے۔
راولپنڈی 91، اٹک 35 اور چکوال کے 26 اسکول صفر فیصد نتیجہ دینے والوں میں شامل ہیں۔ جہلم 24، مری کے 10 اور تلہ گنگ کے 8 اسکولز کا نتیجہ صفرفیصد رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صفر فیصد نتائج والے اسکولز سربراہان سے جواب طلبی سمیت محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے مسلسل ناقص تعلیمی کارکردگی والے اداروں اور ذمہ دار افسران کی نشاندہی کی جائےگی۔
ناقص تعلیمی نتائج پرذمہ دار اسکول سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔



