بچوں کا مٹی کھانا معمولی عادت نہیں، آئرن کی کمی کی علامت ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان

دینہ: چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے والدین کو بچوں میں مٹی کھانے کی عادت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بچہ بار بار مٹی کھاتا ہے تو اسے محض ایک معمولی عادت سمجھ کر نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ بعض صورتوں میں یہ آئرن کی کمی اور خون کی کمی (Anemia) کی علامت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بچوں میں مٹی کھانے کی عادت کو طبی اصطلاح میں Pica کہا جاتا ہے، جو بعض بچوں میں آئرن کی کمی کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہے۔ آئرن کی کمی کی دیگر وجوہات میں متوازن غذا کی عدم دستیابی، کم بھوک اور بعض صورتوں میں آنتوں کے کیڑے بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے والدین کو مشورہ دیا کہ صرف بچے کے مٹی کھانے کی وجہ سے خود سے بار بار ڈی ورمنگ نہ کریں بلکہ بچے کی خوراک کو بہتر بنانے کے ساتھ آئرن کی کمی کا مناسب طبی معائنہ کروایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئرن کی دوا بھی صرف مستند ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بچہ مسلسل مٹی کھا رہا ہو، کمزور یا پیلا نظر آتا ہو، بھوک کم لگتی ہو یا وزن میں مناسب اضافہ نہ ہو رہا ہو تو والدین کو چاہیے کہ بچے کا چائلڈ اسپیشلسٹ سے معائنہ کروائیں تاکہ اصل وجہ کا بروقت تعین کیا جا سکے۔
ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کی صحت کے حوالے سے کسی بھی غیر معمولی علامت کو نظرانداز کرنے کے بجائے بروقت طبی مشورہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ درست معلومات اور بروقت توجہ بچوں کی بہتر صحت کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن (ماہرِ امراضِ اطفال) ہیں اور عدیل کلینک، نزد الائیڈ بینک، میزان بینک و مرکزی جامع مسجد، جی ٹی روڈ دینہ میں مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔
اوقاتِ کار: روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک
رابطہ: 0544-633585



