جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے کے لیے سستی روٹی کی فراہمی کا ویژن ضلع جہلم میں موثر انداز میں نافذ نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع کی چاروں تحصیلوں میں متعدد نانبائیوں، ہوٹلوں اور تندور مالکان نے روٹی اور نان کے نرخ ازخود بڑھا دیے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دی۔

حکومت پنجاب نے 100 گرام روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کر رکھی ہے تاکہ مہنگائی کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، تاہم ضلع جہلم میں متعدد مقامات پر روٹی 25 روپے جبکہ نان 30 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود روٹی اور نان کے نرخ کم نہیں کیے گئے، جبکہ اشیائے خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کریں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی ریلیف پروگرام کے ثمرات عام شہری تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button