جہلم میں سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم: پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ سرمد ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔



