دینہ میں چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سال 2024 سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دینہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزم گزشتہ سال سے تھانہ دینہ پولیس کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔

پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید حکمت عملی اور مؤثر کارروائی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جہلم پولیس ہر وقت متحرک ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button