جہلم میں خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ کالا گجراں کے علاقے میں خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا، جبکہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کریں۔



