سٹی ویلفیئر کونسل کی محنت پر آوارہ جانوروں کا وار، شجرکاری مہم متاثر

پنڈدادنخان: سٹی ویلفیئر کونسل کی جانب سے شہر کو سرسبز بنانے کے لیے شروع کی گئی شجرکاری مہم آوارہ جانوروں کے باعث متاثر ہونے لگی، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان کی جانب سے شہریوں کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف مقامات پر پودے لگائے جا رہے ہیں، تاہم آوارہ جانور ان پودوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ حالیہ واقعے میں ایک گائے نے پودے کے گرد لگائے گئے حفاظتی بلاکس کو گرا دیا، جس سے پودے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ جانوروں کی بڑھتی تعداد اس مہم کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے، جبکہ محنت اور وسائل ضائع ہونے کا خدشہ بھی بڑھ رہا ہے۔

اہلِ علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ جانوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی اور شجرکاری مہم کو برقرار رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button