جہلم پولیس کی کامیاب کارروائی، دو سال سے لاپتہ مغویہ بحفاظت بازیاب

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ دو سال سے لاپتہ مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کے تھانہ سول لائنز میں درج اغواء کے مقدمہ میں مغویہ کی تلاش طویل عرصے سے جاری تھی۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تفتیشی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلسل کوششیں جاری رکھیں۔
پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے مغویہ کو اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے، جبکہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔



