جہلم پولیس کے سرچ آپریشنز، 418 افراد اور 171 گھروں کی چیکنگ

جہلم: پولیس نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیوں کا انعقاد کیا۔

ضلع کے 12 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 418 افراد، 171 گھروں اور 12 بس اسٹینڈز و ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے کی گئیں۔

جہلم پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا غیر قانونی سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت اطلاع کسی بڑے جرم کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا شہری کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع قریبی تھانے یا ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button