دینہ میں خطرناک ڈرائیونگ اور موٹر وے پولیس سے مزاحمت کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے، موٹر وے پولیس کو ٹکر مارنے اور مزاحمت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں سرمد ملک ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، جس نے خطرناک ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری اور بعد ازاں اہلکاروں سے مزاحمت بھی کی۔

پولیس کے مطابق واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button