سوہاوہ میں گیدڑ کے حملے سے ایک شخص اور کتا زخمی، متاثرہ کتے نے مزید 30 جانوروں کو زخمی کر دیا

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی علاقے میں باؤلے گیدڑ کے حملے سے ایک شخص اور کتا زخمی ہو گیا، متاثرہ کتے نے مزید 30 جانوروں کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی کے علاقہ سلحال میں باؤلے گیدڑ کے حملے سے ایک شخص اور ایک کتا زخمی ہو گیا جبکہ بعد ازاں متاثرہ کتے نے مختلف جانوروں پر حملہ کرتے ہوئے تقریباً 30 کے قریب جانوروں کو زخمی کر دیا، جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی افراد کے مطابق گیدڑ نے اچانک حملہ کر کے ایک شخص اور ایک کتے کو زخمی کیا۔ بعد ازاں یہی کتا باؤلا ہو کر مختلف مقامات پر جانوروں کو کاٹتا رہا اور متعدد جانوروں کو زخمی کر دیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کیا گیا جہاں اسے ویکسین لگا دی گئی، جبکہ مقامی افراد نے متاثرہ کتے کو مار دیا تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ جانوروں کو فوری ویکسین فراہم کی جائے کیونکہ پرائیویٹ ویکسین مہنگی ہونے کے باعث ہر کوئی اسے لگوانے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مزید نقصان ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button