ملک محمد صادق کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے ملازمین میں عیدی تقسیم

جہلم: روڈ سیفٹی ایکسپرٹ اور معروف سماجی شخصیت ملک محمد صادق آف یوکے کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر میونسپل کمیٹی جہلم کے مالی اور ڈرائیور ٹریڈ کے ملازمین میں نقدی کی صورت میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔
سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق احمد کو ملک محمد صادق کی جانب سے نقد رقم فراہم کی گئی جسے ان کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے ڈرائیورز اور مالی حضرات میں عیدی کے طور پر تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر ملک محمد صادق کا کہنا تھا کہ یہ ملازمین شہر کی صفائی اور خوبصورتی کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے عید کے موقع پر یہ چھوٹا سا تحفہ پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک محمد صادق جہلم شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مختلف اقدامات کرتے رہتے ہیں۔ بالخصوص ضلع کچہری کے اطراف خوبصورتی کے منصوبوں اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے بھی ان کا کردار نمایاں رہا ہے۔



