یومِ شہادت حضرت علیؑ کے جلوس کے سلسلے میں خصوصی ٹریفک پلان جاری

جہلم: 21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے پیش نظر شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جلوس امام بارگاہ جعفریہ سے دربار بابا خاکی شاہ تک اپنے مقررہ راستے سے گزرے گا جس کے باعث مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت محدود یا بند رہے گی۔

ٹریفک پلان کے مطابق:

  • کینٹ چوک اور پرانا پل سے آنے والی ٹریفک کو GTS چوک سے لالہ زار کالونی، لاری اڈہ اور پاک فیملی چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
  • جادہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو مارخور چوک سے کچہری چوک کی جانب بھیجا جائے گا۔
  • بلال ٹاؤن سے آنے والی ٹریفک کو پیرا غیب چوک / وائی کراس سے کچہری چوک تا جادہ چوک ڈائیورٹ کیا جائے گا۔
  • پاک فیملی چوک سے آنے والی ٹریفک کو نرالہ بیکری پوائنٹ پر بند کر دیا جائے گا۔
  • شاندار چوک سے جادہ چوک کی طرف ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی۔
  • اقبال لائبریری روڈ، اہلحدیث چوک، مسجد گنبد چوک اور سول لائن روڈ پر بھی ٹریفک مکمل بند رہے گی۔
  • پاک فیملی چوک سے آنے والی ٹریفک کو مارخور چوک کی جانب موڑا جائے گا جبکہ آؤٹ ہونے والی ٹریفک جادہ چوک کی طرف جائے گی۔
  • ڈھوک جمعہ سے آنے والی ٹریفک کو قبرستان چوک تا محمدی چوک کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

جہلم پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جلوس کے دوران متبادل راستے اختیار کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button