ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 افغان باشندے گرفتار

جہلم: پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران مزید 6 افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ کیمپ منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ منگلا کینٹ اور تھانہ جلالپور شریف پولیس نے اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہولڈنگ کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button