معزز شخصیات کی چوہدری کلیم ارشد کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت، فاتحہ خوانی

دینہ: موہڑہ کریم بخش کے رہائشی میجر حماد اور میجر عبید کے والد محترم، ایس پی او موٹر وے پولیس چوہدری ضیاء الدین کے چچا اور سابق چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسین کے ماموں جان چوہدری کلیم ارشد سکنہ موہڑہ کریم بخش کی وفات پر علاقے کی معزز شخصیات نے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

تعزیت کے لیے موہڑہ کریم بخش آمد پر ایس پی او (ر) چوہدری محمد شعبان، چوہدری رضوان، ملک قمر بن یونس، چوہدری شفقت حسین، چوہدری حماد انور، خان افتخار خان، انسپکٹر چوہدری وحید گجر اور صحافی سید توقیر آصف شاہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے چوہدری کلیم ارشد مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button