پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ خوش اخلاقی، شفافیت اور قانون کی یکساں عملداری سے مضبوط ہوتا ہے، سکندر گوندل

جہلم: محمد سکندر گوندل ایس پی انویسٹیگیشن جہلم کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں تھانوں کے محرران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا مقصد تھانوں میں آنے والے شہریوں کو بہتر سروس کی فراہمی، خوش اخلاقی کے فروغ اور محکمانہ امور میں شفافیت کو یقینی بنانا تھا۔

میٹنگ کے دوران افسران نے واضح ہدایات جاری کیں کہ تھانہ عوام کی پہلی رابطہ گاہ ہے، اس لیے یہاں تعینات محرر اور عملہ شہریوں کے ساتھ شائستگی، صبر اور احترام سے پیش آئے۔ سائلین کی شکایات کو پوری توجہ سے سننا، انہیں بروقت قانونی رہنمائی فراہم کرنا اور درخواستوں کے اندراج میں کسی قسم کی بلاجواز تاخیر نہ کرنا ہر اہلکار کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ایس پی انویسٹیگیشن نے دوٹوک انداز میں کہا کہ سخت لہجہ، غیر مناسب رویہ یا اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسی کسی بھی شکایت پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر طارق عزیز سندھو ڈی پی او جہلم نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ خوش اخلاقی، شفافیت اور قانون کی یکساں عملداری سے مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بہترین کارکردگی اور مثالی رویے کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ غفلت یا بدسلوکی کی صورت میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button