رمضان المبارک میں 45 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کیلئے بڑا اعلان

جہلم: پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران 45 ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدن والے افراد کے لیے بڑی راحت کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران 45 ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدن رکھنے والے افراد کے لیے بڑی مالی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کے 47 ارب روپے مالیت کے نگہبان رمضان پیکیج کے تحت صوبے بھر میں تقریباً 42 لاکھ مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اس پیکیج کے تحت رمضان المبارک سے پانچ روز قبل خصوصی رمضان سہولت بازار قائم کیے جائیں گے، جہاں عوام کو روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء سستے اور مناسب داموں فراہم کی جائیں گی۔ ان بازاروں میں آٹا، چاول، گھی، چینی سمیت دیگر ضروری اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔

پنجاب حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر نگرانی راشن کارڈز کے ذریعے ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد غریب اور متوسط طبقے کو رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش کی خریداری میں سہولت دینا ہے۔

حکومتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی، جبکہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button