جہلم میں خاتون کو بلیک میل کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

76
جہلم پولیس کی اہم کارروائی، خاتون کو بلیک میل کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جو خاتون کو بلیک میل کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی رعایت کے بغیر سخت سزا دی جائے گی تاکہ معاشرے میں ایسے جرائم کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔



