جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 منشیات فروش گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پانچ منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نبیل قیصر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 200گرام چرس برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کمیل حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو200گرام چرس برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان ارسلان بلال،زوہیب الحسن اور اللہ حیات گرفتار کر لیا، ملزم ارسلان سے 520 گرام چرس، ملزم زوہیب سے 540 گرام چرس اور ملز م اللہ حیات سے220گرام چرس بر آمد کر لی گئی۔
پولیس نے پانچوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن منشیات کے خاتمہ تک انسداد منشیات مہم جاری رہے گی، جہلم پولیس منشیات کے خاتمہ کے لئے ہر لمحہ کوشاں ہے۔



