جہلم پولیس کا شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف آپریشن، 6 شراب سپلائرز گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف آپریشن جاری، 6 شراب سپلائرز گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3ملزمان محمد شاہ زیب،اعجاز اور مظہر حسین کو گرفتار کرلیا، ملزمان محمد شاہ زیب،مظہر حسین سے 10لیٹر جبکہ ملزم اعجاز سے15لیٹر شراب برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امجد حسین کو گرفتار کرلیا، ملزم سے20 لیٹر شراب برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ارشد محمود اور صغیر کو گرفتار کر لیا، ملزم ارشد سے 20لیٹر جبکہ ملزم صغیر سے10لیٹر شراب کر لی گئی، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروشی تمام جرائم کی جڑ ہے ، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع جہلم کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button