اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا میرج ہالز اور تندوروں کا اچانک دورہ، ون ڈش اور مہنگی روٹی پر جرمانے

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے مختلف میرج ہالز اور تندوروں کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے والے میرج ہالز کو سختی سے ہدایت کی کہ اگر آئندہ خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے مختلف تندوروں کا بھی معائنہ کیا، جہاں روٹی کے وزن اور سرکاری نرخوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ زائد نرخوں پر روٹی فروخت کرنے والے تندوروں کو موقع پر جرمانے کیے گئے اور مستقبل میں خلاف ورزی سے باز رہنے کی تنبیہ کی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کا کہنا تھا کہ عوام کو مقررہ سرکاری نرخوں پر روٹی فراہم کی جائے گی اور جو بھی تندور مہنگے داموں روٹی فروخت کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔



