مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار، فوگ اسپرے نہ ہونے سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ

جہلم شہر اور گردونواح میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ وبائی امراض کے پھوٹنے کا خدشہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شام ہوتے ہی مچھروں اور مکھیوں کے جھنڈ گھروں پر حملہ آور ہو جاتے ہیں، جس سے بچے اور بزرگ خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔ خارش، بخار اور دیگر بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
عوامی حلقوں کے مطابق اس صورتحال کی بنیادی وجہ فوگ اسپرے کا نہ ہونا ہے، جس سے ملیریا، ڈینگی اور دیگر وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
شہریوں نے محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی جہلم سے فوری طور پر شہر اور مضافاتی علاقوں میں فوگ اسپرے کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔



