قلعہ روہتاس سے ٹلہ جوگیاں تک پختہ سڑک کی تعمیر کو فوری طور پر شروع کیا جائے، شہری و سیاحتی حلقے

جہلم کے شہریوں اور سیاحتی حلقوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ قلعہ روہتاس سے ٹلہ جوگیاں تک پختہ سڑک کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ سڑک تعمیر کر دی جائے تو جہلم میں سیاحت کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔ قدرتی حسن، روحانی سکون اور صدیوں پرانے آثار کی وجہ سے قلعہ روہتاس اور ٹلہ جوگیاں ہمیشہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں، تاہم دشوار گزار راستوں کے باعث اکثر سیاح وہاں پہنچنے سے قاصر رہتے ہیں۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا بلکہ علاقے میں خوشحالی، روزگار کے مواقع اور کاروبار میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ مقامی تاجروں نے کہا کہ اگر حکومت اس منصوبے کو مکمل کر دے تو جہلم کے پہاڑی علاقے قدرتی سیاحت کے اہم مرکز بن سکتے ہیں، جس سے ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے لوگ بھی یہاں کے قدرتی مناظر، تاریخی خانقاہوں اور قدیم درختوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

عوام نے امید ظاہر کی کہ حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت اس منصوبے کو سنجیدگی سے لے کر جلد از جلد قلعہ روہتاس سے ٹلہ جوگیاں تک سڑک کی تعمیر شروع کرائیں، تاکہ جہلم کا یہ تاریخی اور سیاحتی مقام دنیا بھر کے نقشے پر اپنی اصل پہچان حاصل کر سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button