بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے کے لئے نئی شرط عائد

جہلم: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کےلیے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیدیا ہے۔

آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے بعد اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام نئے بجلی کے کنکشن اور دوبارہ کنکشن حاصل کرنے والے افراد کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔

نئے بائیو میٹرک تصدیقی نظام کا مقصد جعلی اور غیرقانونی کنکشنز کو ختم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ میٹر کنکشن فراہم کرنے سے پہلے تمام صارفین کی شناخت کی درستگی سے تصدیق کی جائے۔

بائیومیٹرک تصدیق سے صارفین کے تازہ ترین ریکارڈ کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی، کمپنی کے لیے ادائیگی کی تاریخوں کو ٹریک کرنا اور بقایا واجبات کو کم کرنےکا عمل بھی آسان ہوگا۔

نئے سسٹم کے نافذالعمل ہونے کے بعد نادہندگان اپنی بقایاجات کی ادائیگی کے بغیر نئے کنکشن حاصل نہیں کرپائیں گے۔

نادرا ٹیکنالوجیز کے ساتھ دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا کہ آئیسکو صارف دوست اقدامات اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کسٹمر سروس کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button