ڈپٹی کمشنر جہلم کی انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات، مشترکہ اقدامات پر اتفاق

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے انجمن تاجران جہلم کے وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت صدر انجمن تاجران چوہدری محمد عارف نے کی۔

انجمن تاجران کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا۔ ملاقات کا بنیادی مقصد ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو سہل بنایا جا سکے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر کسی بھی شہر کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کے مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہلم شہر کو مثالی بنانے کے لیے تاجروں کی تجاویز اور تعاون ناگزیر ہے۔ انتظامیہ صفائی ستھرائی، ٹریفک کے بہتر انتظام اور قیمتوں کے کنٹرول کے لیے تاجروں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کرے گی۔

انجمن تاجران کے نمائندوں نے اس اقدام کو سراہا اور تجارتی مراکز میں درپیش مسائل، بشمول تجاوزات، پارکنگ کے انتظامات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button