جہلم پولیس نے پانچ گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے لواحقین سے ملا دیا

جہلم پولیس نے پانچ گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔ بچوں کے والدین اور اہل خانہ نے پولیس کی اس بروقت اور احسن کارروائی پر دلی شکریہ ادا کیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 گمشدہ بچوں کو تلاش کیا اور ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ اسی طرح چوکی سٹی دینہ اور تھانہ جلالپور شریف پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 2 گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ان کے لواحقین تک پہنچایا۔

اس موقع پر بچوں کے والدین نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ان کے گھروں کے چراغ دوبارہ روشن ہو گئے ہیں اور وہ اس خدمت پر جہلم پولیس کے شکر گزار ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جہلم پولیس نہ صرف شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے بلکہ گمشدہ بچوں کو ان کے اہل خانہ سے ملانے کی روایت کو بھی پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button