جہلم میں منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

جہلم میں منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 143/24 بجرم CNSA 9(I)3C تھانہ کالا گجراں میں مجرم محمد مبین کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسے 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
مجرم محمد مبین سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا، جس کی موثر پیروی کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے اپنے انوسٹیگیشن اور قانونی ٹیموں کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ کے ساتھ نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔



