الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ 12 ستمبر چک جمال روڈ پر منعقد ہو گا

جہلم کے علاقے چک جمال روڈ اور گردونواح کے مکینوں کے لیے خوشخبری، الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ لگایا جا رہا ہے۔

کیمپ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں جمعہ 12 ستمبر 2025 کو مالک میڈیکل سٹور چک جمال روڈ، نزد کے ڈی سی پلائی ووڈ فیکٹری، تحصیل و ضلع جہلم میں دن 3 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا۔

کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے جبکہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن طویل عرصہ سے ملک بھر میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button