جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 389 افراد کی چیکنگ

جہلم پولیس نے ضلع بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی، سماج دشمن عناصر کی گرفتاری اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی۔

ضلع کے مختلف 14 مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، دوران آپریشنز مجموعی طور پر 389 افراد کی بائیو میٹرک اور پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی کر کے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد ناجائز اسلحہ اور منشیات کی برآمدگی، مجرمان اشتہاریوں اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری، اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور شرپسندوں کو کسی صورت قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا، سرچ آپریشنز کا سلسلہ مستقبل میں بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button