جہلم میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، پیرا فورس نے سروے مکمل کر لیا، جلد کارروائی کا آغاز

جہلم: پیرا فورس نے شہر اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے حوالے سے سروے مکمل کر لیا ہے اور اس سلسلے میں جلد بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق بازاروں، سڑکوں، گلی محلوں، چوک چوراہوں اور رہائشی آبادیوں میں قائم تمام تجاوزات کی نشاندہی کر لی گئی ہے جبکہ مالکان کو تحریری، زبانی اور پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ ازخود تجاوزات ختم کر لیں، بصورت دیگر بلڈوزر کے ذریعے انہدام کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی مختلف اوقات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیے گئے، مگر آپریشن کے اختتام کے بعد لوگ دوبارہ تجاوزات قائم کر لیتے تھے۔ تاہم اب حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے پیرا فورس نہ صرف سخت کارروائیاں کرے گی بلکہ قانونی مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا۔

پیرا فورس حکام نے شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ قانون پر عمل کرتے ہوئے ازخود تجاوزات ختم کریں، ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button