سوہاوہ میں قیدی پیشی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

سوہاوہ: ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا قیدی سوہاوہ میں عدالت میں پیشی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد منیر کے نام سے ہوئی جو تھانہ سوہاوہ کے مقدمہ میں جہلم جیل میں قید تھا۔

آج پیشی کے دوران اچانک قیدی کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا۔

پولیس کے مطابق مرحوم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دی گئی ہے تاکہ موت کی وجوہات کا حتمی تعین کیا جا سکے۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button