یوم آزادی؛ ڈومیلی میں “تحریکِ پاکستان میں علماء کا کردار” کے عنوان سے کامیاب پروگرام کا انعقاد

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کی معروف دینی درسگاہ "گلشن فاروقی” جامعہ صدیقیہ قادریہ مدنی جامع مسجد ڈومیلی میں مؤرخہ 14 اگست 2025ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب یومِ آزادی کی مناسبت سے "تحریکِ پاکستان میں علماء کا کردار” کے عنوان پر ایک بھرپور اور کامیاب پروگرام کا انعقاد ہوا۔

پروگرام میں پروگرام کے مہمانِ خصوصی معروف عالم دین، عظیم مذہبی سکالر، مناظر اسلام حضرت مولانا مفتی محمد شاہد مسعود مدظلہ نے موضوع کی مناسبت سے جامع اور نہایت مؤثر خطاب فرمایا اور ثناء خوان مصطفےﷺ حافظ ظہیر فاروقی نے نعتیہ کلام اور ملی نغمہ پیش کیا۔

پروگرام میں ڈومیلی و مضافات سے آئمہ و خطباء مساجد حضرت مولانا محمد ریاض، مولانا مفتی محمد منصور الحق، مولانا فرقان احمد، مولانا محمد زعفران، مولانا محمد وسیم اکرم، حافظ قاری محمد ارشد، حافظ قاری عبدالرحمن، حافظ قاری محمد نویر، حافظ قاری محمد رفیع عمر، ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ملک محمد عدیل اعوان اور بڑی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب اہل سنت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button