جہلم میں جشنِ آزادی پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والے 4 نوجوان گرفتار

جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، جشن آزادی پر تیز رفتاری سے ون ویلنگ کرنے والے 4 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
جہلم میں تیز رفتاری اور خطرناک ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف جہلم پولیس کی مؤثر کارروائیاں جاری رہیں۔ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے مین روڈ پر غفلت، لاپرواہی اور ون ویلنگ کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے بھی مین روڈ پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر دیے۔ گرفتار ملزمان جشنِ آزادی کے موقع پر موٹر سائیکل کو خطرناک انداز میں چلا رہے تھے، جس سے حادثے کا خدشہ تھا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ون ویلنگ اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ ایک سنگین جرم ہے جو مہلک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ شہری خصوصاً والدین اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔



